ذرائع: تلنگانہ کی نوجوان اُبھرتی ہوئی باکسنگ کھلاڑی نکہت زرین نے مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں خواتین نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں حصہ لیا اور فائنل میچ میں اپنی حریف انامیکا (ریلویز) پر
1-4 سے کامیابی حاصل کرکے ایک مرتبہ پھر چمپئن بن گئیں۔ نکہت زرین نے 50کلوزمرہ کے مقابلہ کے دوران اپنے حریف کو کوئی موقع نہیں دیا اور باکسنگ مقابلہ کے دوران جارحانہ انداز میں بہترین مظاہرہ پیش کیا۔